فیکٹری ایریا : لاپتہ بچے کی نعش گندے نالے سے برآمد‘ کرایہ دار خاتون گرفتار

لاہور (نامہ نگار) فیکٹری ایریا کے علاقے سے دو روز قبل پراسرار طور پر لاپتہ ہونے والے 4 سالہ بچے احمد کی لاش گندے نالے سے مل گئی ہے۔ پولیس نے ایک خاتون کو بھی حراست میں لے لیا ہے جبکہ مختلف پہلوو¿ں پر تفتیش جاری ہے۔ اطلاع ملنے پر پولیس نے موقع پر پہنچ کر ریسکیو ٹیم کی مدد سے لاش نالے سے باہر نکال لی اور فرانزک ٹیم کی مدد سے شواہد اکٹھے کئے۔ پولیس نے لاش پوسٹ مارٹم کے لئے مردہ خانے منتقل کر کے مختلف پہلوو¿ں پر تفتیش شروع کر دی ہے۔ پوسٹ مارٹم کا عمل مکمل ہونے کے بعد لاش تدفین کے لیے لواحقین کے حوالے کردی ہے۔ ماں کو غشی کے دورے پڑتے رہے۔ پولیس کا کہنا ہے چار سالہ احمد کو وقوعہ کی شام ایک خاتون ساتھ لے کر گئی تھی۔ خاتون کی بچے کی ارد گرد منڈلانے اور اسے ساتھ لے کر جانے کی کلوز سرکٹ فوٹیج سامنے آگئی ہے۔ بچے کو ساتھ لے کر جانے والی خاتون اسی علاقے میں کرایہ دار ہے۔ تفتیش مکمل ہونے کے بعد اصل حقائق سامنے آئیں گے۔

ای پیپر دی نیشن