شیخوپورہ (نمائندہ خصوصی) تھانہ بھکھی کے علاقہ سکندر آباد کے قریب ڈاکوﺅں اور پولیس کے مابین فائرنگ کے نتیجہ میں لاہور بلال گنج کے رہائشی دو ڈاکو شدید زخمی ہوگئے جبکہ ہسپتال پہنچ کر ایک ڈاکو ہلاک ہو گیا۔ سلمان علی اور عمر ڈکیتی کی واردات کے بعد فرار ہونے لگے تو ناکہ پر موجود بھکھی پولیس نے بغیر نمبر پلیٹ موٹر سائیکل دیکھ کر رکنے کا اشارہ کیا تو ڈاکوﺅں نے فائرنگ کر دی۔ پولیس کی جوابی فائرنگ سے دونوں ڈاکو شدید زخمی ہوگئے۔ ڈاکوﺅں کے قبضہ سے موٹر سائیکل، نقدی ودیگر مال مسروقہ برآمد کر لیا گیا۔ ڈاکوﺅں کو ہسپتال داخل کروا دیا گیا۔