اسلام آباد (خبر نگار خصوصی) شمالی وزیرستان میں دہشتگردوں کے ساتھ جھڑپ میں شہید 27 سالہ کرک کے رہائشی سپاہی وارث خان شہید کو ان کے آبائی علاقے میں مکمل فوجی اعزاز کے ساتھ سپردخاک کر دیا گیا۔ آئی ایس پی آر کے مطابق سپاہی وارث خان 16 اکتوبر کو شمالی وزیرستان کے علاقے میران شاہ میں دہشتگردوں کے ساتھ شدید فائرنگ کے تبادلے میں شہید ہوئے تھے۔ سپاہی وارث خان نے سوگواران میں بیوہ، 2 بیٹے اور والدین چھوڑے ہیں۔ آئی ایس پی آر نے کہا کہ دہشتگردوں کی بزدلانہ کارروائیوں سے پاک فوج کے جوانوں کے عزم اور حوصلے متزلزل نہیں ہو سکتے اور دہشت گردی کے خلاف جنگ آخری دہشت گرد کے خاتمے تک جاری رہے گی۔