اسرائیل فلسطینی عوام کے حقوق سلب کر رہا ہے :پےر محمد داﺅد رضوی 

گوجرانوالہ (نمائندہ خصوصی )صاحبزادہ پےر محمد داﺅد رضوی ،پیر محمد خالدحسن مجددی، صوبائی صدر شمالی پنجاب پاکستان سنی تحریک محمد زاہد حبیب قادری نے کہا ہے کہ اسرائیل نہتے فلسطینیوں کے حقوق سلب کر رہا ہے ، نہتے فلسطینیوں اور اسرائیل کے درمیان لڑائی تیسری عالمی جنگ میں بدل رہی ہے ،اسرائیل کی مذہبی انتہا پسندی پر عالمی اداروں کی پراسرار خاموشی معنی خیز ہے ، فلسطین اور اسرائیل کے مابین جاری جنگ خطے کی نہیں بلکہ مقدس مقامات اور حرمت کی ہے ، مظلوم اور نہتے فلسطینیوں کی مدد کیلئے حکومت اور افواج پاکستان کوفوری کردار ادا کرنا چاہیے،حضرت محمد کی تعلیمات پوری دنیا کیلئے امن و امان میں اہم کردار ادا کر سکتی ہیں، ان خیالات کا اظہارانہوں نے میلاد مصطفی کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔

ای پیپر دی نیشن