شیخوپورہ(نمائندہ خصوصی)مسلم لیگ (ن) کے مرکزی رہنما و سابق وفاقی وزیر میاں جاوید لطیف نے کہا ہے کہ 16 ماہ کی حکومت میں 14 جماعتیں شامل تھیں ان سے ہر طرح کا حساب مانگا جارہا ہے مگر پونے چار سال پاک وطن کی تباہی وبربادی کرنیوالوں سے حساب کیوںنہیں مانگا جارہا ہے حالانکہ قوم جانتی ہے کہ ان 16 ماہ میں پاکستان کو بہتری کی طرف لانے کیلئے ہر ممکنہ اقدامات کئے گئے تھے اس کے باوجود 16 ماہ کی حکومت کو کبھی بھی ڈیفنڈ نہیں کیا کیونکہ 14 جماعتیں ملکر بھی 2017 ءکا پاکستان نہ بناسکی ہیں اس کی بنیادی وجہ اس حکومت میں نواز شریف نہ تھے اگر وہ ہوتے تو پہلے 6 ماہ میں پاک وطن حقیقی ترقی کی راہ پر گامزن ہوجاتا میاں نواز شریف 21 اکتوبر کو پاک وطن کو 2017 ءکا پاکستان بنانے کیلئے آرہے ہیں اس لیے قوم میاں نواز شریف کا استقبال یا جلسہ کیلئے نہیں بلکہ پاک وطن کی ترقی اور خوشحالی کی بنیاد رکھنے کیلئے جارہی ہے ۔21 اکتوبر کو میاں نواز شریف ترقی ،خوشحالی اور پاکستان کی خودمختاری کا پیغام لیکر آرہے ہیں ۔ ان خیالات کااظہارانہوں نے محلہ رام گڑھا میں جلسہ سے خطاب کے دوران کیا اس موقع پر میاںمنور اقبال ،میاں رفاقت علی ،ملک اشتیا ق احمدڈوگر، سید علی عباس، ملک زاہد شفیق، نیامت علی گادھی ،چودھری ادریس ہنجرا ،میاں بابر منشاء، افضل نظامی ، میاں مبشر حسین سمیت کارکنان کی بڑی تعداد بھی موجودتھی۔