فیروز والہ (نامہ نگار)پاکستان مسلم لیگ (ن) لاہور ڈویژ ن کے جنرل سیکرٹری سابق رکن پنجاب اسمبلی پیر محمد اشرف رسول نے کہا ہے کہ امریکی سرپرستی میں اسرائیل کی طرف سے فلسطینیوں کے جاری قتل عام کو رکوانے کیلئے عالمی اداروں نے اپناکردار ادا نہ کیا تو یہ جنگ پوری دنیا کے لئے تباہ کن ثابت ہو سکتی ہے مسجد اقصی وبیت المقدس کے تحفظ کیلئے اسرائیلی بربریت وجارحیت کا مقابلہ کرنے والے مظلوم فلسطینیوں سے اظہار یکجہتی ہمارا دینی و اخلاقی فریضہ ہے جس سے ہم کسی صورت دستبردار نہیں ہوں گے اور مظلوم فلسطینی مسلمانوں کے حق میں آواز بلند کرتے رہیں گے، پیر محمد اشرف رسول نے کہا کہ اسرائیل کے ناپاک عزائم کے خلاف عالم اسلام کے حکمرانوں کو فلسطینی مسلمانوں کا کھل کر ساتھ دینا ہوگا،عالم کفر طاغوتی طاقت ہے اس کاغرورخاک میں ملانے کے لئے حق پرستوں کا اکٹھ وقت کی سب سے اہم ضرورت ہے عالم کفر سے کسی اچھائی اور بھلائی کی توقع رکھنا دانش مندی نہیں عالم اسلام متحد ہوکر اس ناسور کے خلاف ٹھوس اور واضح موقف اپنائے اور عالم کفر سے امن کی بھیک مانگنے کی بجائے اپنے اتحادو اتفاق اوریگانگت سے اس کے ناپاک عزائم کو ہمیشہ کے لئے خاک میں ملا دے اور دنیا بھر کے مظلوم مسلمانوں بالخصوص فلسطینی بھائیوں کے زخموں پر مرہم رکھے، انہوں نے کہا کہ فلسطینیوں کی امداد مایوسی میں گھری امت کے لیے نوید سحر ثابت ہوگی۔