لاہور(کامرس رپورٹر) ڈاکٹر دینا قدیر خان نے لاہور چیمبر میں توانائی کے بحران پر قابو پانے کے لیے نیوکلیئر انرجی پر منعقدہ سیشن سے خطاب کرتے ہوئے معاشی وسماجی ترقی، توانائی کی پیداوار، تعلیم، صحت کی دیکھ بھال اور پاکستان کی خود مختاری کے لیے اپنے والد ڈاکٹر عبدالقدیر خان کے ویژن پر روشنی ڈالی۔ لاہور چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے صدر کاشف انور نے پاکستان کے دفاع کو مضبوط بنانے میں ڈاکٹر عبدالقدیر خان کی گراں قدر خدمات کا اعتراف کرتے ہوئے ڈاکٹر دینا خان کا پرتپاک استقبال کیا۔ ڈاکٹر عبدالقدیر خان کے کام کا مقصد امن کو فروغ دینا تھا، جنگ نہیں۔