پاکستانی کاروبار ی برادری کو سہولیات فراہم کرتے رہیں گے:نائیجیرین ہائی کمشنر

Oct 18, 2023

لاہور(کامرس رپورٹر ) نائیجیریا کے ہائی کمشنر محمد بیلو ابیوئے نے کہا ہے کہ نائیجیریا افریقہ میں سب سے زیادہ آبادی والا ملک اور سب سے بڑی معیشت ہے ،حکومت پاکستان کی طرف سے لک افریقہ باہمی تجارتی اور اقتصادی تعلقات کو بڑھانے کے لیے ایک اچھا قدم ہے۔ وہ لاہور چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری میں خطاب کر رہے تھے۔ لاہور چیمبر کے صدر کاشف انور نے خطبہ استقبالیہ پیش کیا جبکہ اس موقع پر سینئر نائب صدر ظفر محمود چوہدری نے بھی خطاب کیا۔ہائی کمشنر جو کہ لاہور چیمبر کے الوداعی دورے پر تھے، نے کہا کہ پاکستان میرا دوسرا گھر ہے اور وہ نائیجیریا میں پاکستانی کاروبار ی برادری کو سہولیات فراہم کرتے رہیں گے۔انہوں نے کہا کہ پاکستانی اور نائیجیریا کے کاروباری افراد کے درمیان رابطے کا ذریعہ متعارف کروایا جارہا ہے۔، تجارتی مواقع بڑھانے کے لیے نائیجیرین ہائی کمیشن نے ویزا پروسیسنگ میں نرمی کی ہے۔ہائی کمشنر نے کہا کہ نے کہا کہ کاروباری سرگرمیوں کو آسان بنانے اور اور نائیجیریا میں سرمایہ کاری کی حوصلہ افزائی کرنے کرنے کے لیے بھرپور اقدامات اٹھائے جارہے ہیں۔ لاہور چیمبر کے صدر کاشف انور نے کہا کہ ہم نائیجیریا کے ساتھ تجارتی اور اقتصادی تعلقات کو بہت اہمیت دیتے ہیں کیونکہ یہ افریقہ کی سب سے بڑی معیشتوں میں سے ایک ہے جس کی جی ڈی پی 500 ارب ڈالر کو چھو رہی ہے۔

مزیدخبریں