لاہور (کامرس رپورٹر) ایگزیکٹو ممبر دروغہ والا انڈسٹریل اونرز ایسوسی ایشن رمیض دیوان نے فلسطین میں جاری اسرائیلی جارحیت پر اظہار مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ مسلم ممالک اپنی ایمانی اور انسانی ذمہ داری پوری کرتے ہوئے اہلیان غزہ کی مدد کریں۔ مظلوم فلسطینیوں کو اسرائیلی مظالم سے نجات دلانے کیلئے ہنگامی بنیادوں پر اقدامات کئے جائیں۔ اسرائیل نے مسلسل کئی ہفتوں سے اہل غزہ پر عرصہ حیات تنگ کررکھا ہے۔ عمارتوں کو منہدم کیا جارہا ہے ہسپتالوں گھروں پر بمباری کرکے بے گناہوں کو نشانہ بنایا جارہا ہے۔ بے گھر ہونے والے افراد بغیر کسی رہائشی ٹھکانے کے بے اسراءہیں اور مدد کے منتظر ہیں۔ میڈیکل سنٹرز اور ہسپتال تباہ کردیئے گئے ہیں زخمی علاج کیلئے سخت اذیت کا سامنا کرنے پر مجبور ہیں۔ غزہ پر خوراک ادویات کی بندشیں لگاکر نہتے فلسطینیوں کو زندہ درگور کیا جارہا ہے۔
غزہ پر اسرائیلی جارحیت رکوانے کیلئے مسلم ممالک کردار ادا کرے: رمیض دیوان
Oct 18, 2023