اقوامِ متحدہ میں پاکستان کے مستقل مندوب منیر اکرم نے کہا ہے کہ پاکستان غزہ کے ہسپتا ل پر اسرائیل کے وحشیانہ اور مجرمانہ حملے کی مذمت کرتا ہے۔۔ مندوب منیر اکرم نے چھٹے کمیٹی اجلاس میں گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان غزہ کے ہسپتا ل پر اسرائیل کے وحشیانہ اور مجرمانہ حملے کی مذمت کرتا ہے ،حملے میں زیادہ تر بیمار اور زخمی فلسطینی بچے، خواتین اور مرد شہید ہوئے۔انہوں نے کہا کہ عام شہریوں کو نشانہ بنانا واضح جنگی جرم اور انسانیت کے خلاف جرم ہے، پاکستان نے فوری جنگ بندی کا مطالبہ کیا ہے۔منیر اکرم نے کہا کہ پاکستان غزہ کے لوگوں کو اشیائے ضروریہ پہنچانے کے لئے انسانی راہداری قائم کرنے کے مطالبے کی حمایت کرتا ہے۔