راولپنڈی میں مختلف مقامات پر پولیس تعینات

راولپنڈی پولیس کی نفری شہر بھر میں مختلف مقامات پر تعینات ہے۔

ترجمان پولیس کے مطابق پولیس امن و امان کی صورتِ حال سے نمٹنے کے لیے مکمل طور پر تیار ہے، احتجاج کی آڑ میں توڑ پھوڑ یا قانون کی خلاف ورزی قابلِ قبول نہیں۔

پولیس کی جانب سے کہا گیا ہے کہ غیر قانونی افعال میں ملوث افراد سے آہنی ہاتھوں سے نمٹا جائے گا، احتجاج کے پیچھے کار فرما عناصر کے خلاف بھی کارروائی ہو گی

ترجمان راولپنڈی پولیس کا کہنا ہے کہ طلباء اس قوم کا مستقبل ہیں، غیر قانونی سرگرمی کا حصہ نہ بنیں۔

ترجمان نے کہا ہے کہ والدین اپنے بچوں کو غیر قانونی سرگرمی سے دور رکھیں

ای پیپر دی نیشن

مصنوعی ذہانت کا جہاں حیرت

 پہلے چاند پر جانے کی بات ہوتی تو لوگ حیران رہ جاتے لیکن جب انہوں نے عملی طور پر دیکھا تو انہیں یقین آیا یہ سب انسانی دماغ کا ...