پی سی بی سلیکشن کمیٹی تیسری بار تبدیل‘ کپتان ‘کوچ کی چھٹی ‘ارکان کی تعداد 5رہ گئی  

Oct 18, 2024

لاہور(سپورٹس رپورٹر)پاکستان کرکٹ بورڈنے سلیکشن کمیٹی تیسری بار تبدیل کردی، سلیکشن کمیٹی کی تعداد 7 سے کم کرکے صرف 5 ارکان تک محدود کردی گئی۔میڈیا رپورٹ کے مطابق بورڈ نے 5 سلیکٹرز کو ہی مکمل طور پر با اختیار بناتے ہوئے پلینگ الیون منتخب کرنے کا حق بھی سونپ دیا ہے، کپتان اور ہیڈ کوچ کو 15رکنی ٹیم کیساتھ پلینگ الیون منتخب کرنے کے حوالے سے ووٹنگ رائٹس سے بھی محروم کرکے ان کے ہاتھ باندھ دیئے ہیں۔عاقب جاوید، علیم ڈار، اظہر علی، اسد شفیق اور حسن چیمہ کو پہلی بار تمام اختیارات سونپ دیئے ہیں۔15 رکنی ٹیم میں کس کو شامل ہونا چاہیے، اس کا فیصلہ اب یہ پانچوں سلیکٹرز ہی کریں گے۔ کس میچ میں کون سی پلینگ الیون کھیلے گی، یہ فیصلہ بھی اب یہ پانچ سلیکٹرز ہی کریں گے تاہم پندرہ رکنی ٹیم کیساتھ 11ارکان کے انتخاب کے وقت عاقب جاوید، اظہر علی، علیم ڈار، اسد شفیق اور حسن چیمہ ٹیم کپتان اور ہیڈکوچ کیساتھ مشاورت کے ضرور پابند ہونگے۔

مزیدخبریں