پاکستان نے چھٹی ایشین اوپن تائیکوانڈو چیمپئن شپ جیت لی 

لاہور(سپورٹس رپورٹر)پاکستان نے انڈونیشیا میں ہونے والی چھٹی ایشین اوپن (کیوروگی) تائیکوانڈو چیمپئن شپ کا ٹائٹل جیت لیا۔ 3 گولڈ، 3 سلور اور 2 برونز میڈلز جیتے۔ پاکستان کے ہارون خان نے 58 کلوگرام کیٹیگری کے فائنل میں ہم وطن ابوبکر کو شکست دیکر گولڈ میڈل جیتا۔ ابوبکر نے سلور میڈل حاصل کیا۔خواتین کے 73 کلوگرام کے فائنل میں منیشا علی نے انڈونیشیا کی پیرماتا ساری کو 1-4 اور 2-8 سے شکست دیکر گولڈ میڈل اپنے نام کیا۔ شاہ زیب نے 54 کلوگرام کیٹیگری میں گولڈ میڈل حاصل کیا تھا جبکہ حمزہ عمر سعید اور احتشام الحق نے 87 پلس کلوگرام کیٹیگری میں سلور میڈلز جیتے۔ مظہر عباس نے 80 کلوگرام کیٹیگری میں برونز میڈل جیتا ۔ ملیحہ علی نے برونز میڈل جیتا۔ پاکستان نے پہلی  قازقستان اور ملائیشیا نے بالترتیب دوسری اور تیسری پوزیشن حاصل کی۔

ای پیپر دی نیشن

مصنوعی ذہانت کا جہاں حیرت

 پہلے چاند پر جانے کی بات ہوتی تو لوگ حیران رہ جاتے لیکن جب انہوں نے عملی طور پر دیکھا تو انہیں یقین آیا یہ سب انسانی دماغ کا ...