ایمرجنگ ٹی20 ایشیا کپ آج سے شروع‘ٹرافی کی رونمائی 

Oct 18, 2024

لاہور(سپورٹس رپورٹر)اے سی سی ایمرجنگ ٹی ٹونٹی ایشیا کپ آج سے اومان میں شروع ہو گا، افتتاحی روز بنگلہ دیش کا مقابلہ ہانگ کانگ اور سری لنکا کا مقابلہ افغانستان سے ہوگا۔ شریک آٹھ ٹیموں کے کپتانوں نے ایونٹ کی ٹرافی کی رونمائی کردی۔ایونٹ کے پہلے دن بنگلہ دیش اے اور ہانگ کانگ جبکہ دوسرے میچ میں سری لنکا اے اور افغانستان اے کے درمیان مقابلہ ہوگا۔ایونٹ کا اہم میچ پاکستان اور بھارت کی ٹیموں کے درمیان کل کھیلا جائیگا۔ پاکستان شاہینز کی قیادت محمد حارث کر رہے ہیں۔ایونٹ میں پاکستان ٹیم 21 اکتوبر کو میزبان عمان اور 23 اکتوبر کو یو اے ای کیخلاف میچ کھیلے گی۔ پاکستان شاہینز کی ٹیم ایونٹ میں اپنے ٹائٹل کا دفاع کریگی۔

مزیدخبریں