دوسرا ٹیسٹ: انگلینڈ کو جیت کیلئے 261 رنز، پاکستان کو 8 وکٹیں درکار

لاہور(سپورٹس رپورٹر)تین ٹیسٹ میچوں کی سیریز کے دوسرے میچ کے تیسرے روز کے کھیل کے اختتام پر انگلینڈ نے دوسری اننگز میں 2 وکٹوں پر 36 رنز بنالئے ‘میچ جیتنے کیلئے 261 رنزجبکہ پاکستان کو 8 وکٹیں درکار ہیں۔ پاکستان کی پوری ٹیم 221 رنز پر آؤٹ ہوگئی، انگلینڈ کو ٹیسٹ میچ جیتنے کیلئے 297 رنز کا ہدف دیا۔ٹیسٹ میچ کے تیسرے روز انگلینڈ نے 297 رنز کے ہدف کے تعاقب میں اپنی دوسری اننگز کا آغاز کیا تو اس کی پہلی وکٹ ایک رن پر گرگئی، بین ڈکٹ صفر پر آؤٹ ہوئے۔ زاک کرالی 3 رنز بناکر آوٹ ہوئے۔ انگلینڈ نے 2 وکٹوں  پر 36 رنز بنالئے  اور ٹیسٹ جیتنے کیلئے 261 رنزجبکہ پاکستان کو 8 وکٹیں درکار ہیں۔انگلینڈ کے اولی پاپ 21 اور جو روٹ 12 رنز کیساتھ وکٹ پر موجود ہیں‘ساجد خان اور نعمان علی نے ایک ایک وکٹ حاصل کی۔ پاکستان ٹیم  دوسری اننگز میں 221 رنز پر آؤٹ ہوگئی۔عبد اللہ شفیق  4  جبکہ کپتان شان مسعود  11 ‘صائم ایوب22‘ کامران غلام 26 ، محمد رضوان  23 رنز ‘سعود شکیل31‘عامر جمال ایک‘نعمان علی ایک ‘ساجد خان 22اور سلمان علی آغاز 63 رنز بناکر آؤٹ ہوئے۔ میزبان ٹیم کو مجموعی طور پر 296 رنز کی سبقت حاصل ہوئی۔۔شعیب بشیر نے چار ‘جیک لیچ نے تین جبکہ برائیڈن کارس نے دو اور میتھیو پوٹس نے ایک کھلاڑی کو آئوٹ کیا ۔ تیسر ے روز انگلینڈ نے اپنی پہلی نامکمل اننگز کا آغاز 239 رنز 6 کھلاڑی آؤٹ سے کیا لیکن 248 رنز پر ساجد خان نے برینڈن کارس کو 4 رنز پر پویلین لوٹا دیا اور اننگز میں اپنا پانچواں شکار کیا ۔ میتھیو پوٹس کو بھی ساجد خان نے بولڈ کیا، انہوں نے 6 رنز بنائے۔جیمی سمتھ 21 رنز  بنا کر آؤٹ ہوئے جبکہ جیک لیچ 25 رنز بنا کر ناٹ آؤٹ رہے۔ ٹیم 291رنز پر آئوٹ ہوئی۔ ساجد خان نے 7 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا جبکہ 3 وکٹیں نعمان علی کے حصے میں آئیں۔ پاکستان نے پہلی اننگز میں 366 رنز بنائے۔

ای پیپر دی نیشن