ساجد خان کی اننگزمیں 7وکٹیں‘ ملتان میں24سالہ ریکارڈ توڑ دیا

لاہور(سپورٹس رپورٹر)پاکستان ٹیسٹ ٹیم کے سپن بائولر ساجد خان نے ملتان ٹیسٹ میچ میں انگلینڈ کیخلاف پانچ وکٹیں لیکر 24 سال پرانا جمود توڑ ڈالا۔ہوم گرانڈ پر آف سپنر نے انگلینڈ کے7کھلاڑیوں کو پویلین کی راہ دکھائی ۔بطور آف سپنر ساجد خان 24 سال بعد ہوم گرانڈ پر 5 یا اس سے زائد وکٹیں لینے والے پہلے پاکستانی آف سپنر بن گئے۔انہوں نے انگلینڈ کیخلاف پہلی اننگز میں 26.2 اوورز میں 111 رنز دیکر 7 کھلاڑیوں کو پویلین کی راہ دکھائی۔اس سے قبل راولپنڈی کرکٹ سٹیڈیم میں انگلینڈ کیخلاف ہی ثقلین مشتاق نے ہوم گرائونڈ پر  2000ء میں یہ کارنامہ سر انجام دیا تھا۔ ملتان سٹیڈیم میں کسی بھی سپنر کا بہترین بائولنگ سپیل ہے۔ساجد خان سے قبل ابرار احمد نے 2022 ء میں انگلینڈ کے خلاف 114 رنز دیکر 7 آئوٹ کیے تھے۔ 

ای پیپر دی نیشن

مصنوعی ذہانت کا جہاں حیرت

 پہلے چاند پر جانے کی بات ہوتی تو لوگ حیران رہ جاتے لیکن جب انہوں نے عملی طور پر دیکھا تو انہیں یقین آیا یہ سب انسانی دماغ کا ...