چیمپئنز ٹرافی ‘ آئی سی سی میٹنگزآج سے دبئی میں ہونگی 

Oct 18, 2024

لاہور(سپورٹس رپورٹر)انٹرنیشنل کرکٹ کونسل کی میٹنگز آج سے21اکتوبر تک دبئی میں ہوں گی۔ان میٹنگز میں ایگزیکٹوز اور بورڈ میٹنگ بھی شامل ہیں۔اجلاس میں چیمپئنز ٹرافی کے معاملات اور اب تک کی اپ ڈیٹ پر تفصیلی بات ہو گی۔ پاکستان کرکٹ بورڈ کے حکام بھی شریک ہوں گے اور چیمپئنز ٹرافی سے متعلق بریفنگ دینگے۔انگلش کرکٹ بورڈ کے حکام ملتان سے دبئی جائیں گے۔ بھارتی میڈیا کا بتانا ہے کہ ایونٹ میں بھارت کے تین پول میچز دو وینیوز پر رکھنے کی تجویز سامنے آئی ہے۔ بھارت کے میچز ایک وینیو پر رکھنے سے اچھا تاثر نہیں جائیگا۔ پاکستان کرکٹ بورڈ کو دو وینیوز پر میچز رکھنے پر کوئی اعتراض نہیں اور پی سی بی نے اس تجویز کو سامنے رکھتے ہوئے راولپنڈی کا وینیو دیا ہے۔ پاکستان کرکٹ بورڈ نے بھارت کیلئے ایک وینیو لاہور تجویز کیا تھا۔

مزیدخبریں