افتخار علی ملک کی شنگھائی تعاون تنظیم کے سربراہ اجلاس کے کامیاب انعقاد پر وزیر اعظم کو مبارکباد 

Oct 18, 2024

لاہور(کامرس رپورٹر)سارک چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے سابق صدر افتخار علی ملک نے شنگھائی تعاون تنظیم کے سربراہ اجلاس کے انتہائی کامیاب انعقاد پر وزیر اعظم شہباز شریف کو مبارکباد پیش کی ہے اور ان کی قیادت اور سفارتی کوششوں کو سراہتے ہوئے امید ظاہر کی کہ کے اس کے مثبت نتائج علاقائی اور بین الاقوامی معاملات میں پاکستان کے کردار کو مزید فروغ دینگے۔سمٹ کے کامیاب انعقاد سے بین الاقوامی سطح پر پاکستان کی ساکھ میں اضافہ ہوا ہے۔

مزیدخبریں