لاہور(کامرس رپورٹر) پاکستان ٹیکس بار ایسوسی ایشن لاہور چیپٹر کے سینئر نائب صدور زاہد عتیق چودھری،فاروق مجید،نائب صدور عاشق علی رانا،طاہر بشیر مغل،جوائنٹ سیکرٹری سید عرفان حیدر شاہ نے انکم ٹیکس گوشواروں کی تاریخ میں ایک بار پھر توسیع کو خوش آئند قرار دیتے ہوئے کہا پہلی بار اتنی بڑی تعداد میں گوشوارے اورمحصولات کی مد میں اربوں روپے جمع ہونے کی اطلاعات اطمینان کا باعث ہیں۔ نان فائلر کیٹگری ختم کرنے کا فیصلہ درست تھا تاہم جن 75لاکھ نان فائلرز کے رجسٹرڈ ہونے کا دعویٰ کیا گیا تھا وہ کیوں سچ ثابت نہیں ہو ا۔