قصور(نمائندہ نوائے وقت) ڈپٹی کمشنر قصور کیپٹن ریٹائرڈ اورنگزیب حیدر خان کی زیر صدارت ریجنل ٹرانسپورٹ اتھارٹی اور ایکسیڈنٹ ریویو کمیٹی کا اجلاس ڈی سی کمیٹی روم میں ہوا۔ اجلاس میں سیکرٹری ڈسٹرکٹ ریجنل ٹرانسپورٹ اتھارٹی حافظ عثمان احمد، انسپکٹر ٹریفک محمد اسلم، ڈی او انڈسٹریز محمد شفیق، ریسکیو 1122سمیت دیگر نے شرکت کی۔ اجلاس کو ضلع میں ہونیو الے حادثات اور حادثات کی وجوہات، شہر میں ٹریفک مسائل اور اس کے حل بارے بریفنگ دی گئی۔ اس موقع پر حکومت پنجاب کی ہدایت پر حادثات کی روک تھام اور احتیاطی تدابیر اختیار کرنے کے حوالے سے آئندہ کا لائحہ عمل طے کیا گیا۔ڈپٹی کمشنر نے کا کہنا تھا کہ ٹریفک حادثات کی بڑی وجہ کم سن ڈرائیور ز اور ٹریفک قوانین پر عملدرآمد میں کوتاہی ہے جس کا خمیازہ قیمتی جانوں اور املاک کو نقصان کی صورت میں بھگتنا پڑتا ہے۔
ڈپٹی کمشنر قصور کی زیر صدارت ریجنل ٹرانسپورٹ اتھارٹی ‘ ایکسیڈنٹ ریویو کمیٹی کا اجلاس
Oct 18, 2024