حکومت ملک و قوم کو بحرانوں سے نجات دلا رہی ہے : رانا ممتاز 

Oct 18, 2024

شیخوپورہ(نمائندہ نوائے وقت)مسلم لیگ (ن) کے ضلعی رہنما وامیدوار این اے 115رانا ممتاز محمود مون خاں نے کہا ہے کہ معاشی حالات بہتر ہوتے دیکھ کر پی ٹی آئی نے حکومت مخالف سازشیں تیز کردی ہیں جس کا مقصد معاشی بحالی کے عمل کو روکنا ہے پاکستان معاشی اہداف کے حصول کی طرف بڑھ رہا ہے جس کے پیش نظر ملک میں انتشار اورمحاذ آرائی کی کوئی گنجائش نہیں سیاست کی آڑ میں ملک کو خانہ جنگی کی طرف دھکیلنے کی کوششیں کرنے والے ملک وقوم کے خیر خواہ نہیں ان عناصر کا کڑا محاسبہ ناگریز ہے جس کیلئے متعلقہ ادارو ں اور عوام کو کردار ادا کرنا ہوگا، موجودہ حکومت ملک و قوم کو درپیش بحرانوں سے نجات دلا رہی ہے ۔

مزیدخبریں