اسسٹنٹ کمشنر چونیاں ‘کوٹ رادھاکشن کی زیر صدارت انسداد ڈینگی اجلاس 

Oct 18, 2024

قصور(نمائندہ نوائے وقت)ڈپٹی کمشنر کی ہدایت پر اسسٹنٹ کمشنر زتحصیل چونیاں طلحہ انور اور کوٹ رادھاکشن ڈاکٹر محمد انس سعید کی زیر صدارت تحصیل ایمرجنسی رسپانس کمیٹی برائے انسداد ڈینگی کے الگ الگ اجلاس ہوئے۔ جس میں متعلقہ محکموں کے تحصیل افسروں نے شرکت کی۔ اسسٹنٹ کمشنرز نے تمام محکموں کی کارکردگی کا جائزہ لیتے ہوئے کہا کہ موجودہ موسم میں ڈینگی لاروا کی افزائش گاہوں کا صفایا ناگزیر ہے۔انہوں نے ہدایت کی کہ ٹیمیں فیلڈ میں نکلیں اور سازگار مقامات کو باربار چیک کر کے کیمیکل ٹریٹمنٹ کی جائے۔ 

مزیدخبریں