شرقپور شریف (نامہ نگار) کوارڈی نیٹر این اے 114 ضمنی الیکشن کے امیدوار پی پی 139 رانا طاہر اقبال نے کہا کہ عوام کی خدمت مسلم لیگ ن کا طرہ امتیاز ہے مسلم لیگ ن کی وفاقی اور صوبائی حکومت عوام کی فلاح و بہبود کے لیے دن رات کوشاں ہے اور تعمیر وترقی کے منصوبوں پر کام جاری ہے ایس سی او کے کامیاب انعقاد پر وزیراعظم شہباز شریف، وزیر خارجہ سینیٹر اسحاق ڈار وفاقی وزیر رانا تنویر حسین اور انکی پوری ٹیم کو مبارکباد پیش کرتے ہیں۔ اس موقع پر ملک نوید محمود چوہان‘ ملک ندیم محمود چوہان کے علاوہ دیگر افراد بھی موجود تھے۔