حافظ آباد (نمائندہ نوائے وقت)ڈپٹی کمشنر عبد الرزاق نے کہا ہے کہ 1924ملین کی لاگت سے تین اہم سٹرکوں کی تعمیر کا کام بہت جلد شروع کر دیا جائیگا۔920ملین کی لاگت سے حافظ آباد خانقاہ ڈوگراں کارپٹ روڈ ،550ملین کی لاگت سے حافظ آباد علی پور چٹھہ روڈ اور 454ملین کی لاگت سے حافظ آباد رامکے چٹھہ روڈ کی تعمیر کی جائیگی ۔سٹرکوں کی تعمیر کے حوالے سے ڈپٹی کمشنر کی زیر صدارت ایک اجلاس منعقد ہو ا۔جس میں ڈپٹی ڈائریکٹر ڈویلپمنٹ تصور عباس ، ایکسئین ہائی وے محمد کاشف ، و دیگر اجلاس میں شریک تھے ۔ ڈپٹی کمشنر کاکہنا تھا عوام کو بہتر سفری سہولیات کے لیے آئندہ چند دنوں میں تین بڑی سٹرکوں کی تعمیر کا کام شروع کر دیا جائیگا۔
حافظ آباد :سٹرکوں کی تعمیر کے حوالے سے ڈپٹی کمشنر کی زیر صدارت اجلاس
Oct 18, 2024