حافظ آباد (نمائندہ نوائے وقت) ضلع حافظ آباد میں 88 ہائی سکولوں میں سے 54ہائی سکولز ہیڈماسٹرز / ہیڈ مسٹریس کے بغیر چلائے جا رہے ہیں۔ریاض احمد تارڑ چیئرمن متحدہ محاذ اساتذہ نے مختلف وفود سے گفتگو کی۔اور بتایا جہاں ایس ایس ٹی ٹیچرز سکولوں کے انچارج تعینات ہیں۔ جان بُوجھ کر پنجاب حکومت آنکھیں چرا رہی ہے۔ تعلیمی اداروں کی پرائیویٹائزیشن ملک کے نظریات پر حملہ ہے۔ خدا را سیاسی طاقتیں اور سماجی کارکن اس کاروائی کو عام نہ لیں۔ سکولوں کی نجکاری کے احکامات کو روکیں۔
54ہائی سکولز ہیڈماسٹرز، ہیڈ مسٹریس کے بغیر چلائے جا رہے ہیں:ریاض احمد
Oct 18, 2024