بیرسٹر امجد ملک سے صدر ق لیگ برطانیہ سید رضوان ہاشمی کی ملاقات 

لندن+قلعہ دیدار سنگھ(عارف پندھیر /حسیب پندھیر)نئے تعینات ہونے والے وائس چیئرمین اوورسیز پاکستانی کمیشن پنجاب بیرسٹر امجد ملک سے ان کے چیمبر میں ممتاز کاروباری شخصیت اور صدر ق لیگ برطانیہ سید رضوان ہاشمی کی ملاقات، سید رضوان ہاشمی نے صوبائی وزیر چوہدری شافع حسین اور وفاقی وزیر چوہدری سالک حسین کی طرف سے مبارکباد کا پیغام بھی پہنچایا۔ امجد ملک نے چوہدری شجاعت حسین صاحب کی صحت اور درازی عمر کے لئے دْعا کی۔ اور ساتھ مل کر کام کرنے اور اوورسیز کے مسائل کے حل کی یقین دہانی کروائی۔اس موقع پر سید رضوان ہاشمی نے کہا اوورسیز پاکستانیوں کے لئے بہت اقدامات کئے تھے اور کرتے رہیں گے۔

ای پیپر دی نیشن