کامونکی(نمائندہ خصوصی) نواحی گاؤں تمبولی میں حیدرعزیز نامی نیویگن ڈرائیورکو متعدد بار منع کیا کہ وہ اسکے ہمسایہ عرفان کے بچوں کو پک اینڈ ڈراپ کے دوران گھر کے سامنے گاڑی کا ہارن نہ بجایا کرے۔گزشتہ روز بھی اسی امر پر انکے مابین تلخ کلامی ہونے پر پنچائتی طور پر صلح کے دوران حیدرعزیز نے 30 بور پسٹل سے فائرنگ کرکے عرفان اور عمران دونوں کو شدید زخمی کردیا۔
ہارن بجانے پر فائرنگ، 2افراد زخمی
Oct 18, 2024