گوجرانوالہ:ڈپٹی کمشنر سے شادی ہالز ایسوسی ایشن کے نمائندہ وفد کی ملاقات 

Oct 18, 2024

گوجرانوالہ(نمائندہ خصوصی)ڈپٹی کمشنر گوجرانوالہ /وزیر آباد نوید احمد سے شادی ہال ایسوسی ایشن کے نمائندہ وفد کی ملاقات ،انہوں نے وفد کے شرکا سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ قانون کا احترام کریں ، کاروبار کو متاثر نہیں تحفظ دیں گے، ون ڈش اور اوقات کار کی پابندی یقینی بنائی جائے، انتظامیہ کسی کے کاروبار کو نقصان پہنچانے پر یقین نہیں رکھتی۔ تمام شادی ہال اور مارکیوں کے مالکان، انتظامیہ اپنے کاروباری مقامات کے سامنے کی گرین بیلٹس ، دیواروں کو صاف ستھرا رکھیں۔ افسران کو ہدایات جاری کردی گئیں ہیں کہ وہ شادی تقریبات انسپکشنزکے دوران کسی سے ہتک آمیزرویہ اختیار نہ کریں، ہر فرد کی عزت نفس کا خیال رکھنا ہماری اخلاقی و قانونی ذمہ داری ہے۔ 

مزیدخبریں