رواں سال ‘ زیادتی کے 47 فیصد مقدمات جھوٹے نکلے

لاہور(نامہ نگار)شہریوں نے سنگین نوعیت کے الزامات کو اپنی ذاتی دشمنیوں اور مذموم مقاصد کے حصول کیلئے استعمال کرنا شروع کر دیا۔  ریپ جیسا سنگین الزام بھی ذاتی دشمنی اور مقاصد کیلئے لگانے کے واقعات میں ہوشربا اضافہ ہونے لگا ہے۔لاہور میں رواں سال کے دوران  زیادتی کے 47 فیصد مقدمات جھوٹے نکلے۔متضاد بیانات اور عدم شواہد پر زیادتی کے 149 مقدمات خارج کرنا پڑے۔پولیس کے مطابق جنسی زیادتی کے 322 مقدمات میں 175 ملزمان کو نامزد کیا گیا ،نامزد کیے گئے 52 ملزمان بے گناہ ثابت ہوئے۔مخالفین نے انہیں پھنسانے کیلئے جھوٹے مقدمات میں ملوث کیا تھا۔

ای پیپر دی نیشن