کاہنہ(نامہ نگار)فیکٹری ورکروں سے بھری بس لاہور سے بھوبتیاں کے قریب جا رہی تھی ۔ کاہنہ ایل ڈی اے روڈ کے قریب پہنچی تو موڑ کاٹتے ہوئے ڈرائیور سے بے قابو ہو کر الٹ گئی ‘15کے قریب افراد زخمی ہوئے۔ شدید زخمیوں بلال، کرامت، زبیر، رفیق، رضوان، کاشف اور منیر کو طبی امداد کیلئے جنرل ہسپتال منتقل کر دیا گیا ۔