کاہنہ : ڈکیتی کی جھوٹی کال کرنے پر مقدمہ 

Oct 18, 2024

کاہنہ(نامہ نگار) پانڈوکی کے آصف نے 15پر کال کی تھی کہ اس کیساتھ10لاکھ روپے کی ڈکیتی کی واردات ہو گئی ۔ پولیس مموقع پرپہنچی تو چھان بین کے بعد کال بوگس ثابت ہوئی ۔ چوکی انچارج صواآصل ذوالفقار نے جھوٹی کال کرنے کے الزام میں آصف کیخلاف مقدمہ درج کر لیا۔

مزیدخبریں