ہائیکورٹ : بچی سے زیادتی کیس ‘ملزم قاری کی ضمانت درخواست پر ایس پی طلب

Oct 18, 2024

لاہور(خبرنگار)لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس طارق ندیم نے10 سالہ بچی کیساتھ مسجد میں زیادتی کی کوشش کے ملزم قاری بلال کی ضمانت کی درخواست پر متعلقہ ایس پی کو 24 اکتوبر کو طلب کر لیا، عدالت نے ریمارکس دیئے کہ ایس پی عدالت میں پیش کر ضمنی تبدیل کرنے کی وضاحت دے،مدعی مقدمہ کے وکیل نے ضمنیاں تبدیل کرنے کا تفتیشی پر الزام لگایا ہے۔

مزیدخبریں