دیرینہ دشمنی ‘نوجوان کو گھر کی دہلیز پر فائرنگ کرکے قتل کردیا

Oct 18, 2024

لاہور(نامہ نگار) دیرینہ دشمنی پر مخالفین نے نوجوان کو گھر کی دہلیز پر گولیاں مار کر موت کے گھاٹ اتار دیا۔ مناواں کے علاقے لکھو ڈیر میں پرانی دشمنی پردانیال عرف ببلو مسیح، بوٹا اوروسیم مسیح نے ساتھیوں کیساتھ مل کر اپنے مخالف نوجوان وقاص کو گھر کی دہلیز پر فائرنگ کر کے قتل کر دیا اور فرار ہو گئے ہیں۔ پولیس نے شواہد اکٹھے کرکے نعش پوسٹ مارٹم کیلئے مردہ خانے منتقل کردی ۔پولیس نے مقتول کے والد شفیق مسیح کی مدعیت میں ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کر کے ملزمان کی گرفتاری کیلئے چھاپے مارنے شروع کر دئیے ہیں۔

مزیدخبریں