دکاندار سے مفت شہد لینے  والا پولیس اہلکار معطل 

Oct 18, 2024

 لاہور(نامہ نگار) ایک پولیس اہلکار نے سڑک کنارے ایک شہد فروش سے شہد کی بوتل لی، شہد فروش نے قیمت ادا کرنے کا کہا تو اہلکار نے کہا کہ اگلی بار شہد کی قیمت ادا کروں گا۔شہد فروش نے اعتراض کیا اور کہا کہ چچا تم نے شہد لیا ہے، سب دیکھ رہے ہیں، پیسے دو"، تو اہلکار نے جواب دیا کہ "چچا کہہ رہے ہو اور پیسے بھی مانگ رہے ہو۔دکاندار نے واقعہ کی موبائل فون سے ویڈیو بنا کر سوشل میڈیا پر وائرل کر دی۔ ڈی آئی جی آپریشنز نے واقعہ کا نوٹس لیکر ہیڈ کانسٹیبل رشید کو معطل کر دیا۔

مزیدخبریں