لاہور(نامہ نگار)چیئرپرسن چائلڈ پروٹیکشن اینڈ ویلفیئر بیورو سارہ احمد نے سنٹرل پولیس آفس کا دورہ کیااور آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور سے ملاقات کی۔دوران ملاقات آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور اور چیئرپرسن چائلڈ پروٹیکشن بیورو سارہ احمد نے باہمی تعاون کے فروغ کیلئے ایم او یو پر دستخط کئے۔