پولیس میں اصلاحات متعارف کرائی جارہی ہیں : سی سی پی او

لاہور(نامہ نگار)سربراہ لاہور پولیس بلال صدیق کمیانہ کی زیر ِصدارت کیپٹل سٹی پولیس ہیڈ کوارٹرز میں اجلاس ہواجس میں ’’کی پرفارمنس انڈیکیٹرز‘‘ کے مطابق لاہور پولیس کی کارکردگی کا جائزہ لیا گیا۔سی سی پی او لاہور نے کہا کہ محکمہ پولیس میں اہم اصلاحات متعارف کروائی جا رہی ہیں۔ پولیس افسران’’کی پرفارمنس انڈیکیٹرز‘‘پر عمل کرتے ہوئے بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کریں۔ 15کال پرپولیس فورس بروقت رسپانس اور کارروائی یقینی بنائے۔ کرائم کنٹرول کیلئے ماڈرن پولیسنگ کو بروئے کار لایا جائے۔ جرائم کی روک تھام کیلئے ہاؤسنگ سوسائٹیزمیں بیرئیرز لگوائیں اورجرائم پیشہ افرادپر کڑی نظر رکھی جائے۔ کرائم پاکٹس میں پارکنگ سٹینڈز بھی بنوائے جائیں۔ پولیس افسران کے دروازے سائلین کیلئے کھلے رہنے چاہئیں۔ منشیات کی لعنت کے خاتمے کیلئے موثر اقدامات اٹھائے جائیں۔ محکمہ پولیس کے تمام ونگز باہمی اشتراک سے کام کریں اور امن عامہ کے قیام کیلئے سرچ آپریشنز باقاعدگی سے کئے جائیں۔ تھانے ریلیف اور انصاف کی فراہمی کی علامت ہونے چاہئیں۔

ای پیپر دی نیشن

مصنوعی ذہانت کا جہاں حیرت

 پہلے چاند پر جانے کی بات ہوتی تو لوگ حیران رہ جاتے لیکن جب انہوں نے عملی طور پر دیکھا تو انہیں یقین آیا یہ سب انسانی دماغ کا ...