لاہور(نامہ نگار)انسپکٹر جنرل پولیس پنجاب ڈاکٹر عثمان انور نے کہاہے کہ پنجاب پولیس جرائم کی سرکوبی کیساتھ ساتھ شہریوں کی سہولت کیلئے پبلک سروس ڈلیوری پراجیکٹس پر یکساں توجہ دے رہی ہے، انفارمیشن ٹیکنالوجی کے موثر استعمال سے پولیسنگ بہتر، پیشہ ورانہ ورکنگ میں مزید آئی ٹی اصلاحات ہوئی ہیں۔آئندہ سال جون تک صوبے کے تمام اضلاع کم لاگت میں سیف سٹی ٹیکنالوجی پر منتقل ہونگے جس سے انسداد جرائم، ٹریفک مینجمنٹ سمیت پولیسنگ کے تمام امور میں خصوصی مدد و سہولت میسر آئیگی۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے سنٹرل پولیس آفس میں 41 ویں مڈکیرئیر مینجمنٹ کورس کے افسران سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ نیشنل انسٹیٹیوٹ آف مینجمنٹ میں زیر تربیت افسران نے سنٹرل پولیس آفس کا مطالعاتی دورہ کیا۔