لاہور(نامہ نگار)مسقط میں عمان کی تاریخ میں پہلی 2 روزہ بزنس ایکسپو پاکستانی سفارت خانے اور فیڈریشن آف پاکستان چیمبرز آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے اشتراک سے مقامی ہوٹل میں منعقد ہوئی۔پاکستانی سفیر عمران علی چوہدری،مسقط کے تاجروں اور پاکستان مسلم لیگ(ن)عمان کے صدر محمد علی فضل،لیگل ونگ عمان کے ہیڈ اعجاز مہاروی ایڈووکیٹ اور وزیراعظم یوتھ پروگرام عمان کے نمائندہ محمد طلحہ علی نے خصوصی شرکت کی۔ پاکستانی درآمدات بڑھانے کیساتھ ساتھ عمان میں سرمایہ کاری اور بزنس شروع کرنے کیلئے اپنی تماتر خدمات اور رہنمائی فراہم کرنے کی یقین دہانی کرائی۔ وزیراعظم میاں محمد شہباز شریف کی خصوصی ہدایت پر دنیا بھر میں پاکستانی سفارت خانے وزیر خارجہ محمد اسحاق ڈار کی سربراہی میں پاکستانی معیشت کی ترقی کیلئے متحرک ہو چکے ہیں۔محمد علی فضل اور اعجاز مہاروی نے پاکستانی سفیر عمران علی چوہدری کی شاندار کارکردگی پر انہیں سراہتے ہوئے خراج تحسین پیش کیا۔ تاجر برادری نے حکومت پاکستان،وزارت خارجہ، پاکستانی سفیر،پاکستان مسلم لیگ ن کے رہنماؤں محمد علی فضل، اعجاز مہاروی ایڈووکیٹ اور محمد طلحہ علی کا شکریہ ادا کیا۔شیخ سید فیاض علی شاہ ، میاں محمد ریاض، مجاہد علی فضل، عامر اسلم، معید راؤ، شہباز احمد ،شاندار بخاری اور پاکستانی کمیونٹی نے کثیر تعداد میں شرکت کی۔