لاہور(نیوز رپورٹر)لاہور جنرل ہسپتال میں بچوں کے پھیپھڑوں اور امراض تنفس کے بروقت علاج و تشخص کیلئے برونکو سکوپی جیسی جدید سہولت کا آغاز کردیا گیا۔ افتتاحی تقریب کے مہمان خصوصی پرنسپل امیر الدین میڈیکل کالج پروفیسر الفرید ظفر تھے۔ پروفیسر الفرید ظفر نے کہا کہ یہ پروسیجر پلمو نالوجی اور بچوں کے ماہرین مل کر کریں گے۔
جنرل ہسپتال :بچوں کے پھیپھڑوں ، امراض تنفس کے علاج و تشخص کیلئے جدید سہولت کا آغاز
Oct 18, 2024