لاہور ( خصوصی نامہ نگار) ملک کی معروف روحانی و اصلاحی شخصیت حضرت مولانا شاہ فیروز عبداللہ میمن 4روزہ اصلاحی و خانقاہی دورہ پر لاہور پہنچ گئے۔ وہ اپنے دورہ لاہور کے دوران آج جامعہ اشرفیہ لاہور میں دوپہر ساڑھے 12 بجے جمعۃ المبارک کے اجتماع سے خطاب کریں گے اور 18 اکتوبر سے 21 اکتوبر تک مولانا شاہ فیروز عبداللہ میمن روزانہ بعد نماز فجر اور بعد نماز عشاء جامعہ اشرفیہ لاہور میں اصلاحی بیان کرینگے۔