لاہور(کلچرل رپورٹر) لاہور آرٹس کونسل الحمرا کے بورڈ آف گورنز کا 75واں اجلاس ہوا۔ چیئرمین رضی احمد نے اجلاس کی صدارت کی۔ ایگزیکٹوڈائریکٹر الحمراء سارہ رشید نے اجلاس کا ایجنڈا پیش کیا۔ اجلاس میں سیکرٹری اطلاعات وثقافت سید طاہر رضا ہمددانی نے شرکت کی۔ اجلاس میں ادبی وثقافتی ترقی کے نئے مفاہیم کی جستجوکرنے بارے اہم فیصلے، علم وادب کے شعبے میں گراں قدر خدمات سرانجام دینے والی شخصیات پر مبنی بورڈ ممبران کی گفتگو معاشرتی زندگی کو خوبصورت بنانے کی سنجیدہ کاوش ہے۔ لوکل کلچر سے زیادہ سے زیادہ منسلک ہونا چاہیے۔ بہتر گورننس اور ادارہ کی مجموعی بہتری کیلئے تجاویز پر غور،نئے منصوبوں کی جلد تکمیل تمام وسائل برؤے کار لائے جائیں گے۔ باقاعدہ مانیٹر کیا جائے گا۔ فیصلہ الحمراء کے مختلف امور کو جدید خطوط پر استوار کرنے پر روز دیا گیا۔