لاہور(نیوز رپورٹر) اینستھزیا کے عالمی دن کی مناسبت سے گھرکی ٹرسٹ ٹیچنگ ہسپتال میں اینستھزیا ڈپارٹمنٹ کے زیر اہتمام پروقار تقریب ۔ جس کے مہمان خصوصی پروفیسر عامر عزیز چیئرمین گھرکی ہسپتال تھے جبکہ پروفیسر لینی ٰ ایوب ہیڈ آف ڈیپارٹمنٹ ، محمد نعیم چیف آپریٹنگ آفیسر( سی او او)، ڈاکٹر خرم اعجاز میڈیکل ڈائریکٹر،ڈاکٹر عادل ڈپٹی میڈیکل ڈائریکٹر ، ڈاکٹرز اور پیرا میڈیکل اسٹاف کی بڑی تعداد نے شرکت کی ۔ پروفیسر لینیٰ ایوب نے کہا عالمی سطح پر اینستھزیا کا عالمی دن منانے کا بنیا دی مقصد اینستھزیا کی ہیلتھ کئیر میں اہمیت کو اجا گر کرنا ہے۔