لاہور(خصوصی نامہ نگار) مجلس احرار اسلام پاکستان کی قیادت نے تمام مکاتب فکر کے رہنماؤں، علماء کرام، خطباء عظام سے اپیل کی ہے کہ آج کے خطبات جمعتہ المبارک میں عقیدہ ختم نبوت کے تحفظ کی اہمیت کو اجاگر کریں۔قائد احرار سید محمد کفیل بخاری، نائب امیر حاجی عبداللطیف خالد چیمہ اور دیگر نے کہا عقیدہ ختم نبوت دین اسلام کے بنیادی عقائد میں سے ہے اس کا تحفظ ہر مسلمان پر فرض ہے۔