لاہور(لیڈی رپورٹر)سرکاری سکولوں میں پڑھانے والے سینکڑوں اساتذہ کو بیرون ملک ٹریننگ پر بھیجوانے کا اعلان کر دیا گیا۔ پروگرام مانیٹرنگ اینڈ امپلی منٹشن یونٹ اساتذہ کا امتحان لے گا۔امتحان میں پاس ہونے اساتذہ کو بیرون ملک ٹریننگ پر بھیجوایا جائے گا۔ اساتذہ کا امتحان آن لائن ایپ پر لیا جائے گا۔ پی ایم آئی یو امتحان کیلئے آن لائن ایپلیکیشن بنائے گا۔ اساتذہ گوگل ایپ سے ایپ کو ڈاون لوڈ کریں گے۔ رواں ماہ ہی اساتذہ کا آن لائن ایپ کے ذریعے امتحان لیا جائے گا۔
سینکڑوں اساتذہ کو بیرون ملک ٹریننگ پر بھیجوانے کا اعلان
Oct 18, 2024