قرآن و سنت کی غلط تشریح سے فرقہ واریت نے جنم لیا :اشرف آصف جلالی 

لاہور(خصوصی نامہ نگار) تحریک لبیک یا رسول اللہ کے زیر اہتمام جامعہ انوار القرآن میں ’’سنی اجتماع‘‘ کا انعقاد کیا گیا۔ صدارت حضرت پیر سید فاروق الاسلام شاہ نے کی جبکہ حضرت پیر سیدمفتی محمد لقمان شاہ مہمان خصوصی تھے۔ تحریک لبیک یا رسول اللہ ؐکے سربراہ ڈاکٹر اشرف آصف جلالی نے کہا اہل سنت قرآن و سنت سے ماخوذ صراط مستقیم ہے۔ قرون اولیٰ کے مسلمان جس نجات دہندہ عقائد کے حامل تھے۔ وہ یہی سنی عقائد ہیں۔ یہ وہی راستہ ہے جسے اللہ تعالیٰ نے اپنے بندوں کیلئے اور رسول اکرمؐ نے اپنی امت کیلئے پسند فرمایا۔ اہل سنت اسلام ہی کی صحت مند تعبیر و تشریح کا نام ہے۔ قرآن و سنت کی غلط تشریح سے فرقہ واریت نے جنم لیا جو ملت کیلئے نہایت نقصان دہ ہے۔

ای پیپر دی نیشن

مصنوعی ذہانت کا جہاں حیرت

 پہلے چاند پر جانے کی بات ہوتی تو لوگ حیران رہ جاتے لیکن جب انہوں نے عملی طور پر دیکھا تو انہیں یقین آیا یہ سب انسانی دماغ کا ...