آئینی ترامیم بدنیتی پر مبنی پی ٹی آئی کومذاکرات کا حصہ نہیں بننا چاہیے:لیاقت بلوچ 

Oct 18, 2024

لاہور(خصوصی نامہ نگار)نائب امیر جماعت اسلامی لیاقت بلوچ نے سیاسی مشاورتی اجلاس سے کہا آئینی ترامیم کیلئے ایسی حکومت جو خود اقلیتی ہے اور فارم 47 کی بنیاد پر متنازع مینڈیٹ کیساتھ جعلی طریقے سے اقتدار میں لائی گئی ، وہ بلیک میل ہوکر آئین کو متنازع بناکر کیوں رسوائی کا سودا کررہی ہے؟۔ جماعت اسلامی نے پاکستان تحریک انصاف کی قیادت کو مشورہ دیا تھا اگر انہیں یقین ہے کہ آئینی ترامیم بدنیتی پر مبنی ہیں تو اْنہیں متنازع ترامیم پر مذاکرات کا حصہ نہیں بننا چاہیے۔ دریں اثنا ء حافظ نعیم الرحمان نے ارکان صوبہ پنجاب وسطی کے استصواب رائے کے بعد محمد جاوید قصوری کو سیشن 2024 تا 2027 کیلئے امیر جماعت اسلامی پنجاب وسطی مقرر کیا ہے۔ 

مزیدخبریں