امریکہ کا انتہائی جدید بمبار طیاروں سے حوثیوں کے ٹھکانوں پر حملہ

واشنگٹن(این این آئی)پینٹاگون نے کہاہے کہ امریکی فوج نے یمن کے حوثیوں کے زیر کنٹرول علاقوں میں ہتھیاروں کے ذخیرہ کرنے کی تنصیبات پر حملہ کیا ہے۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق امریکی وزیر دفاع لائیڈ آسٹن نے کہا کہ امریکی فضائیہ کے B-2 بمبار طیاروں نے حوثیوں کے زیر کنٹرول علاقوں میں زیر زمین ہتھیاروں کے ذخیرہ کرنے والے پانچ ٹھکانوں پر حملے کیے ۔عالمی میڈیا کے مطابق یہ پہلا موقع ہے جب امریکہ نے یمن میں حوثیوں پر حملہ کرنے کے لیے اسٹریٹجک B-2 اسٹیلتھ بمبار کا استعمال کیا ہے، B-2 ان لڑاکا طیاروں سے بہت بڑا پلیٹ فارم ہے جو اب تک حوثیوں کی تنصیبات اور ہتھیاروں کو نشانہ بنانے کے لیے استعمال کیا گیا ہے، جو بہت زیادہ وزنی بم لے جانے کی صلاحیت رکھتا ہے۔

ای پیپر دی نیشن