چائنیز کی سکیورٹی کے لئے 3نئی بلٹ پروف گاڑیاں خریدی جائیں گی

لاہور(نامہ نگار)چائنیز کی سکیورٹی کے لئے 3نئی بلٹ پروف ٹیوٹا ہائی ایس گاڑیاں خریدی جائیں گی۔یہ گاڑیاں محکمہ داخلہ کی جانب سے خریدی جائیں گی۔ ذرائع کے مطابق محکمہ خزانہ نے چینی افراد کی سکیورٹی کے لئے 3 نئی ٹیوٹا ہائی ایس خریدنے کی سمری کو منظور کرلیا ہے۔محکمہ داخلہ اب یہ نئی گاڑیاں خریدے گا ۔یہ بلٹ پروف گاڑیاں لاہور میں آنے والے چینی افراد کے سکیورٹی کے لئے استعمال کی جائیں گی۔چینی وفد کی شہر میں موومنٹ کے دوران یہ گاڑیاں استعمال ہوں گی۔

ای پیپر دی نیشن