لاہور(خبرنگار)پراسکیوٹر جنرل پنجاب نے سرگودھا میں چودہ سالہ بچی سے پولیس اہلکار کی مبینہ زیادتی کیس کو ہائی پروفائل ڈکلیئر کردیا ،پراسکیوٹر جنرل پنجاب سید فریاد علی شاہ نے تفتیشی ٹیم کو ریکارڈ سمیت پراسیکیوٹر جنرل آفس طلب کرلیا ،مجسٹریٹ نے 58 سالہ ملزم سے شادی کی پیشکش کروانے پر چیف جسٹس ہائیکورٹ کو مراسلہ لکھ دیا گیا ،پراسکیوشن آفس نے موقف اپنایا کہ متاثرہ بچی پر ملزمان سے صلح کے لیے دبائو ڈالا گیا ،متاثرہ بچی کو یقین دہانی کروائی ہے ریاست تمام وسائل بروئے کار لاتے ہوئے ملزم کو سزا دلوائے گی۔