امریکی دبائو پر بھارت نے را اہلکار کو برطرف کرکے جیل میں ڈال دیا

Oct 18, 2024

واشنگٹن(آئی این پی)امریکی سرزمین پرقتل کی سازش پر واشنگٹن کے سخت احتجاج کے بعد بھارتی حکام نے خفیہ ایجنسی را کے ایک ایجنٹ کو ملازمت سے برطرف جیل میں ڈال دیا۔غیر ملکی میڈیا  کی رپورٹ کے مطابق امریکی حکام نے بتایا کہ انہیں بھارت نے آگاہ کیا کہ امریکی سرزمین پر قتل کی منصوبہ بندی کرنے کے الزام میں ایک انٹیلی جنس آپریٹو کو ملازمت سے برطرف کردیا گیا ہے۔محکمہ خارجہ کے ترجمان میتھیو ملر نے صحافیوں کو بتایا کہ ہمیں ان کی جانب سے تحقیقات کے بارے میں ایک اپ ڈیٹ موصول ہوا ہے، یہ ایک نتیجہ خیز ملاقات تھی۔میتھیو ملر کے مطابق بھارتی حکام نے ہمیں مطلع کیا کہ محکمہ انصاف کی فرد جرم میں جس فرد کا نام لیا گیا ہے وہ اب بھارتی حکومت کا ملازم نہیں ہے۔ میتھیو ملر نے کہا کہ ہم تعاون سے مطمئن ہیں۔امریکی استغاثہ نے گزشتہ نومبر میں ایک بھارتی نژاد سکھ رہنما کو نیویارک میں قتل کرنے کی ناکام کوشش پر فرد جرم عائد کی تھی۔فرد جرم میں ایک بھارتی سرکاری ملازم کا ذکر کیا گیا، جس نے ہٹ مین کو بھرتی کیا تھا اور قتل کی سازش کی نگرانی کی تھی جس میں 15 ہزار ڈالر کی نقد رقم کی ترسیل کا بھی بندوست کیا گیا۔ہندوستان ٹائمز نے ایک نامعلوم امریکی اہلکار کے حوالے سے کہا کہ ہندوستان نے نہ صرف ملازم کو برطرف کیا بلکہ گرفتار کر لیا۔ محکمہ خارجہ نے گرفتاری کی تصدیق نہیں کی۔

مزیدخبریں